پی ایم ڈی سی نےاین آر ای سٹیپ ٹو امتحان کا اعلان کردیا

181
PMDC
PMDC

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):پی ایم ڈی سی نےاین آر ای سٹیپ ٹو امتحان کا اعلان کردیا ۔ پی ایم ڈی سی کے صدر نے بتایاکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) 20-21 جولائی اور 27-28 جولائی 2024 کو نیشنل رجسٹریشن امتحان (این آر ای) کا دوسرا مرحلہ یعنی کلینیکل سکلز ایگزامینیشن (سی ایس ای) منعقد کرے گی، امتحان 3 گھنٹے اور 30 ​​منٹ کا ہوگا جس میں میڈیسن، سرجری، پریکٹیکل اسسمنٹ ، امراض نسواں، اطفال، امراض چشم اور ای این ٹی سمیت مختلف شعبوں کے 20 سٹیشن شامل ہوں گے ۔

تھیوری اور سی ایس ای دونوں امتحانوں میں پاس ہونے کے لیے 60فیصد نمبر لینے کی شرح درکار ہوگی۔ این آر ای مرحلہ 2 امتحان میں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں طبی تعلیم اور پریکٹس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے صرف قابل پیشہ ور افراد ہی میڈیکل اور ڈینٹل کے شعبوں میں داخل ہوں