انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):ملک میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو259.70 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.03 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجینئرنگ …

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):ملک میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو259.70 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.03 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو244.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2024 میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 32.25 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 21.66 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 24.85 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو261.34 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں برقی پنکھوں کی برآمدات کاحجم 26.21 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات کاحجم 26.49 ملین ڈالر اوربرقی مشینری 48.24 ملین ڈالر، آٹوپارٹس 20.47 ملین ڈالر اورسپیشلائزڈ مشینری کی برآمدات کاحجم 43.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔

مزید خبریں