اکستان ہاکی فیڈریشن کی سکروٹنی کمیٹی نے غلط بیانی اور زائد العمر ہونے کی بنیاد پر 9 کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 18 یوتھ ہاکی گیمز میں شرکت سے روک دیا۔
پی ایچ ایف نے زائد العمر ہونے پر 9 کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 18 یوتھ ہاکی گیمز میں شرکت سے روک دیا

مزید خبریں
لاہور۔13اپریل (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سکروٹنی کمیٹی نے غلط بیانی اور زائد العمر ہونے کی بنیاد پر 9 کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 18 یوتھ ہاکی گیمز میں شرکت سے روک دیا۔ترجمان ہاکی فیڈریشن کے مطابق نادرا کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے تعاون سے کیے گئے سخت تصدیقی عمل کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ کھلاڑی مقررہ عمر کی حد سے تجاوز کر چکے تھے۔ترجمان نے کہا کہ پی ایچ ایف شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام حقدار نوجوان ایتھلیٹس کے لیے یکساں اور منصفانہ مقابلے پر یقین رکھتی ہے۔








