پی ایچ اے فیصل آباد کی جانب سے 20 پارکس کی ڈویلپمنٹ کا آغاز

114
Parks and Horticulture Authority

فیصل آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 پارکس کی ڈویلپمنٹ کا آغازکیا جارہا ہے، ڈویلپمنٹ آف پارکس کے اس منصوبے کے تحت تمام ٹاؤنز کے پانچ، پانچ پارکس کو منتخب کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل عبد القادر شاہ نے بتایا کے لالہ زار پارک،پیپلز کالونی نمبر 1،غوثیہ پارک، پیپلز کالونی نمبر I،ڈوگر بستی پارک، میاں منان پارک مدینہ ٹاؤن،صدیقہ پارک مدینہ ٹاؤن،چشتیہ پارک مدن پورہ،بلال پارک کنک بستی،خواجہ اسلام پارک رضا آباد،سبحان اللہ پارک کلیم شہید کالونی،فاروقیہ پارک ٹینکی والا گلبرگ،اتحاد پارک سرسید ٹاؤن،علی پارک، مدینہ پارک اسلام نگر،فاطمہ علی پارک اسلام نگر، سول کوارٹر پارک عید گاہ روڈ،رحمانیہ پارک علامہ اقبال کالونی،فیصل پارک علامہ اقبال کالونی،نوید پارک عاصم ٹاؤن، امام بار گاہ پارک پیپلز کالونی نمبر1،اور نثار کالونی پارک کی ڈویلپمنٹ کا پلان فائنل کر کے 15 جون تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹے پارکس کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے مفصل منصوبہ بندی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کو ٹاسک کو مقررہ وقت تک مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔