پی ایچ اے ملتان کا جناح پارک میں فوڈ ریسٹورنٹ بنانے کا فیصلہ ، مختلف کمپنیوں سے درخواستیں طلب

42

ملتان۔ 29 مئی (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )ملتان نے جناح پارک میں فوڈ ریسٹورنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے بدھ کے روز ہار ٹیکلچرافسران سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کےلیے مزید اقدامات بھی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارکوں میں صفائی،پودوں کی تزئین و آرائش اور دیگر امور میں بہتری کےلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں احکامات کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین بوگی ریسٹورنٹ کی کامیابی کے بعد دیگر تفریحی مقامات پر فوڈ پوائینٹس بنانے کےلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔آصف روف کا کہنا تھا کہ ادارہ پارکوں میں پارکنگ سٹینڈز،کینٹینز، واشرومز،ڈسٹ بن اور جاگنگ ٹریک فعال کر رہا ہے تاکہ عوام کو بہترین تفریحی سرگرمیاں فراہم کی جا سکیں۔شہر کی گرین بیلٹس پر پودوں کو پانی کی فراہمی کےلئے صبح اور شام کے اوقات میں پانی لگایا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ گرمی کے پیش نظر پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے بھی اقدامات کیئے جا رہے ہیں