پی بی سی سی سے منسلک کلبوں اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی تربیتی ورکشاپ (آج)شروع ہو گی

140

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام ملک بھر میں کونسل سے منسلک کلبوں کے عہدیداران کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ (آج) منگل سے بھوربن مےں منعقد ہو گی جو 20 جولائی تک جاری رہے گی۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ورکشاپ میں پی بی سی سی سیکریٹر ےز صدور اور نیشنل کونسلرز حصہ لیں گے۔ دو روزہ ورکشاپ مےں بلائینڈ کرکٹ کے مختلف ماہرین اپنے اپنے موضوعات پر لیکچر دیں گے اور ورکشاپ کرانے کا مقصد پاکستان میں بلائینڈ کرکٹ کی ترویج میں اضافہ نئے کھلاڑیوں کی تلاش اور منسلک کلبوں کی انتظامی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔