لاہور۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق انضمام الحق نے قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے 30اکتوبر کو استعفیٰ دیا تھا جسے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان انضمام الحق کو 7اگست 2023کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ۔