کراچی۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا انڈر19کے خلاف ہونے والی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پی سی بی کے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل اقبال شیخ اور افتخار احمد میچ آفیشلز کے پینل میں شامل ہونگے جبکہ امپائرز میں پی سی بی، آئی سی سی کے انٹرنیشنل امپائرز پینل کے آصف یعقوب اور راشد ریاض قابل ذکر ہیں۔سری لنکا انڈر 19ٹیم کے خلاف چار روز میچ 15سے 18اکتوبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا جبکہ 22 سے31اکتوبر تک ہونے والے پانچوں ون ڈے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونگے۔
پی سی بی کے مطابق 15سے 18اکتوبر تک چار روزہ میچ میں آصف یعقوب اور راشد ریاض(آن فیلڈ امپائرز) ہوں گے جبکہ امتیاز اقبال( ریزرو امپائر) اوراقبال شیخ(میچ ریفری) کے فرائض انجام دیں گے۔22اکتوبر کا پہلے ون ڈے میں آصف یعقوب اور عمران جاوید(آن فیلڈ امپائرز)،امتیاز اقبال(ریزرو امپائر)،افتخار احمد(میچ ریفری) ہوں گے۔
24اکتوبر کو دوسرے ون ڈے میںآصف یعقوب اور امتیاز اقبال(آن فیلڈ امپائرز)عمران جاوید(ریزرو امپائر)افتخار احمد(میچ ریفری) ہوں گے۔27 اکتوبر کو تیسرے ون ڈے میں عمران جاوید اور امتیاز اقبال(آن فیلڈ امپائرز)،آصف یعقوب (ریزرو امپائر)،افتخار احمد (میچ ریفری) ہوں گے۔29اکتوبرکو چوتھے ون ڈے میں آصف یعقوب اور امتیاز اقبال( آن فیلڈ امپائرز)،عمران جاوید(ریزرو امپائر)،افتخار احمد( میچ ریفری) کے فرائض انجام دیں گے
جبکہ 31اکتوبر کوپانچویں ون ڈے میں آصف یعقوب اور عمران جاوید(آن فیلڈ امپائرز)،امتیاز اقبال(ریزرو امپائر) اورافتخار احمد(میچ ریفری) ہوں گے۔