پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ، لیگ 22فروری 2018سے یو اے ای میں شروع ہوگی

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا لیگ 22فروری 2018سے یو اے ای میں شروع ہوگی

لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا، لیگ 22فروری 2018سے یو اے ای میں شروع ہوگی ،لیگ کے چار وینیوز میں مجموعی طور پر 34میچز کھیلے جائیں گے ،تمام لیگ میچز اور ایک پلے آف دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے جبکہ دو پلے آف لاہور میں اور فائنل کے کراچی میں انعقاد کےلئے کوششیں کی جارہی ہے ،افتتاحی تقریب دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگی ،پہلا میچ پشاور زلمی اور پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے مابین ہوگا،پی ایس ایل میں شریک ٹیمیں ہر ٹیم سے دو دو بار ٹکرائیں گی ،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پلیٹ فارم پاکستانی کھلاڑیوں کو پوری دنیا میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع مل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ میچز کے دوران زیادہ سے زیادہ شائقین گراﺅنڈ میں آئیں گے ۔