لاہور ۔ 9 فروری (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے قومی سینئر اور جونیئر کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے سابق کرکٹرز کی گول میز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان اور نجم سیٹھی اچھے ایڈمنسٹریٹر تو ہوسکتے ہیں لیکن کرکٹ کے معاملات کو …
پی سی بی کا ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے گول میز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ درست ہے،صادق محمد

مزید خبریں
لاہور ۔ 9 فروری (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے قومی سینئر اور جونیئر کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے سابق کرکٹرز کی گول میز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان اور نجم سیٹھی اچھے ایڈمنسٹریٹر تو ہوسکتے ہیں لیکن کرکٹ کے معاملات کو بہتر کرنے کےلئے انہیں سابق کرکٹرز کے مشوروں کی ضرورت ہے جس کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے گول میز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز اپنے تجربہ کی بنیاد پر قومی کرکٹ کی بہتری کےلئے پی سی بی حکام کو گائیڈ لائن فراہم کرسکتے ہیں۔








