پی سی بی کے بورڈآف گورنرز کا خصوصی اجلاس پیر کو ہوگا

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):36ویں چئیرمین کے انتخاب کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس  پیر کی صبح 11 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوگا ۔ پی سی بی کے الیکشن کمشنر جناب جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، گورننگ بورڈ کےدیگر ممبران عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، اسد علی خان ، عارف سعید ، …

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):36ویں چئیرمین کے انتخاب کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس  پیر کی صبح 11 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوگا ۔

پی سی بی کے الیکشن کمشنر جناب جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، گورننگ بورڈ کےدیگر ممبران عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، اسد علی خان ، عارف سعید ، جاوید قریشی ، رمیز راجہ اور وسیم خان اس خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس کے بعد پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین دوپہر 2:15 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں واقع باب وولمر انڈور اسکول میں پریس کانفرنس کریں گے، جو پی سی بی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے براہ راست نشر کی جائے گی ۔

تمام افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت صرف رپورٹر کو کانفرنس میں شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ ان افراد کو اپنا کویڈویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔

پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل پی سی بی تمام ٹی وی چینلز کو لائیو فیڈ کا لنک فراہم کرے گا۔