پی ٹی آئی حکومت نے 3 سال میں 55 لاکھ نوکریاں پیدا کی ہیں، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

63
‏وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس بلانے کی پیشکش کر دی ہے، آپ آواز بند کرسکتے ہوسوچ اور جذبات پر پابندی نہیں لگا سکتے ، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 3 سال میں 55 لاکھ نوکریاں پیدا کی ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 3 سال میں 55 لاکھ نوکریاں پیدا کی ہیں جو کہ اوسط سالانہ 18 لاکھ بنتی ہے جو شئیر کئے گے گراف میں واضح نظر آرہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اپنے 5 سال کا ہمارے تین سال سے موازنہ درست نہیں ہے۔