اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزارت خارجہ امور کی چیدہ چیدہ کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ امور اور دیگر متعلقہ محکموں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت …
پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزارت خارجہ امور کی چیدہ چیدہ کامیابیوں کی تفصیلات جاری ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزارت خارجہ امور کی چیدہ چیدہ کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ امور اور دیگر متعلقہ محکموں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو مثبت طور پر اجاگر کرنے اور سفارتی محاذوں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ خارجہ امور کے شعبہ میں موجودہ حکومت نے ملائیشیا، چین ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ،امریکہ ، قطر ، ترکی ، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا ، متعدد ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور تعاون کے فروغ کے لئے معاہدے کیے۔ ایک سال کے دوران مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر کیا گیا اور بھارتی پروپیگنڈے کا موثر توڑ کیا گیا۔








