پی ٹی آئی سینیٹر سید شبلی فرازکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)پی ٹی آئی سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں عالمی برادری کو اسلام کا حقیقی چہرہ دیکھایا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ ہمارا مذہب اسلام پر ایک پر امن مذہب ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات کو خوش آئند بات ہے،ہم بلا امتیاز احتساب کے حامی ہیں۔.جمعرات …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)پی ٹی آئی سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں عالمی برادری کو اسلام کا حقیقی چہرہ دیکھایا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ ہمارا مذہب اسلام پر ایک پر امن مذہب ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات کو خوش آئند بات ہے،ہم بلا امتیاز احتساب کے حامی ہیں۔.جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے کسی لیڈر نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کے بارے میں ایسا موقف بیان نہیں کیا ہو گا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کا پاکستان میں پولیو اور سماجی خدمات میں اہم کردار رہا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنی طاقت کا غلط استمعال کرتی ہے ان کو صرف اپنے لیڈران کے پروڈیکشن آڈر کی ضرورت ہے جس وجہ سے پارلیمنٹ میں کئی اہم بل منظور نہیں ہو تے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلا امتیاز احتساب کے حامی ہیں ۔

مزید خبریں