پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت قومی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی تاکہ وہ اپنی کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ امورعلی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

35
سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ امورعلی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی زیر قیادت حکومت قومی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی تاکہ وہ اپنی کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکیں،عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے اور شفاف انتخابات کا انعقاد اس کی اولین ذمہ داری ہے ، حالیہ ضمنی اور سینیٹ انتخابات کے دوران وہ اپنا منصفانہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے لیکن دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو دوران گفتگو ایک دوسرے کے خلاف مناسب الفاظ کا چنائو کرنا چاہئے، توہین آمیز زبان کے استعمال سے گریز کرنا ہوگا۔

انہوں نے شہباز گل پر سیاہی پھینکنے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو سیاست میں تنقید کو رواداری کے ساتھ برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔