اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی میر اکبر خان پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر اکبر خان نے کہا کہ نواز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ دوگنا کیا، اسی وجہ سے آزاد کشمیر کا پہیہ چل رہا ہے، مسلم لیگ (ن) ہی آزاد کشمیر کے لیے اچھے جذبات رکھتی ہے، (ن) …
پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی میر اکبر خان پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی میر اکبر خان پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر اکبر خان نے کہا کہ نواز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ دوگنا کیا، اسی وجہ سے آزاد کشمیر کا پہیہ چل رہا ہے، مسلم لیگ (ن) ہی آزاد کشمیر کے لیے اچھے جذبات رکھتی ہے، (ن) لیگ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے یا جوائن کرنے کے حوالے سے اس وقت بات کرنا مناسب نہیں، معروضی حالات کی وجہ سے کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں، میرے اوپر کوئی پریشر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کی وجہ سے اسمبلی میں پہنچتا ہوں، ساتھیوں کی رائے سے (ن) لیگ میں شامل ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس جماعت سے ٹکٹ لیا اس کو دھوکہ نہیں دیا، لوٹے کی تعریف یہ ہے کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب تحریک انصاف میں تھا تو پارٹی کی خلاف ورزی نہیں کی، میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے والوں نے مجھ سے زیادہ جماعتیں تبدیل کی ہیں۔









