اسلام آباد ۔ 16نومبر(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی تاریخ میں ہونے والے اچھے کاموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کا سربراہ منتخب ہو گیا، پاکستان ٹائیفائیڈ کے خلاف کانجوگیٹ ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا ہے جبکہ پاکستان مخالف زہریلے پراپیگنڈے میں مصروف 265 …
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی تاریخ میں ہونے والے اچھے کاموں کی فہرست جاری کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16نومبر(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی تاریخ میں ہونے والے اچھے کاموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کا سربراہ منتخب ہو گیا، پاکستان ٹائیفائیڈ کے خلاف کانجوگیٹ ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا ہے جبکہ پاکستان مخالف زہریلے پراپیگنڈے میں مصروف 265 سے زیادہ جعلی میڈیا اکاؤنٹس بے نقاب کئے گئے اور نیب نے اسحقٰ ڈار کے بنک اکاؤنٹس سے 500 ملین روپے واپس حاصل کرائے۔ ہفتہ کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد نے ان اچھے کاموں کی فہرست جاری کی ہے جس سے پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے۔ احمد جواد نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کا سربراہ منتخب ہوگیا ہے جو ایک اعزاز کی بات ہے۔گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران انسداد منشیات فورس نے 19 ملزمان کو حراست میں لے کر 765 کلو منشیات برآمد کرلیں۔ احمد جواد نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے میں مصروف 265 سے زیادہ جعلی میڈیا اکاؤنٹس بے نقاب کئے گئے ہیں جن کی تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔ احمد جواد نے کہا کہ نیب کے دعوے کے مطابق اسحقٰ ڈار کے بنک اکاؤنٹس سے 500 ملین روپے کی رقوم واپس حاصل کرلی گئی ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹائیفائیڈ کے خلاف کانجوگیٹ ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سیکیورٹیز میں 711 ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری ہوئی۔ احمد جواد نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر نے انکم ٹیکس جمع کروانے سے متعلق مطالعاتی ویڈیو جاری کر دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ خواتین کو ان کے حقوق، وظائف، نوکریوں اور دیگر مواقع سے آگاہی دینے کیلئے "بیٹی” نامی موبائل ایپلیکشن جاری کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق اس دوران 144 عالمی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 2020 کے لئے پری لیمینری گولڈ کیٹیگری میں اپنا اندراج کروا یا ہے جبکہ پاکستان کے پیشہ ور فضائی ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی ایئرلائن کی اومان جانے والے پرواز کو بڑے حادثے سے بچا لیا ہے۔








