پی ٹی آئی کے وزیر بننے والے رہنماءحکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے،تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر بننے والے رہنماءحکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں موجود ہیں اور ہم …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر بننے والے رہنماءحکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں موجود ہیں اور ہم سب نے رضاکارانہ طور پر کہا ہے کہ ہم حکومتی عہدے ملنے کے بعد بھی اپنی گاڑیاں ہی استعمال کریں گے اور حکومتی گاڑیاں نہیں لیں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے جو پی ٹی آئی نہیں ڈالنا چاہتی اور اپنے قائد کے اعلان کے مطابق ہم سب سادگی اختیار کریں گے۔