پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 3963 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تعطل کا شکار ہوئے، شہباز شریف

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 3963 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تعطل کا شکار ہوئے، جس کی وجہ سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا سامنا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 3963 میگاواٹ بجلی کے پیداواری منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، یہ منصوبے 21۔2020 میں مکمل ہو نے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔