اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) موبائل فون سیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری و اسمبلنگ کے فروغ اور ان کی سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 جون 2020ء کو جاری کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ اتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ اس حوالے سے تمام …
پی ٹی اے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ اتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) موبائل فون سیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری و اسمبلنگ کے فروغ اور ان کی سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 جون 2020ء کو جاری کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ اتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ اس حوالے سے تمام ٹیلی کام صارفین، سٹیک ہولڈرز اور عوام کو لنک https://www.pta.gov.pk/en/media center/single-media/draft-mobile-device-manufacturing-regulations–authorization-140920 پر دستیاب ڈرافٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ عوام [email protected] پر ای میل کے ذریعے بھی 5 اکتوبر 2020ء تک اپنے تاثرات جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پی ٹی اے کم، درمیانے اور اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فونز کی ملکی سطح پر تیاری کے لئے کوشاں ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فون سیٹوں کی تیاری میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔







