پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنی جاز کے غیر مجاز نرخوں میں اضافے کی تردید

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ٹیلی کام کمپنی جاز کے غیر مجاز نرخوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی اے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور شفاف و منصفانہ ٹیلی کام نظام کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔جمعہ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ …

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ٹیلی کام کمپنی جاز کے غیر مجاز نرخوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی اے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور شفاف و منصفانہ ٹیلی کام نظام کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔جمعہ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں بھی درج ہے کہ جاز نے مالی سال 24۔2023 کے دوران اپنے صارفین سے اضافی ٹیرف پی ٹی اے کی منظوری کے بغیر وصول کئے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ اوور چارجنگ کے حوالے سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ آڈٹ مشاہدات میں جن ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کا حوالہ دیا گیا ہے وہ پی ٹی اے کی مقررہ ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق باضابطہ طور پر منظور شدہ ہیں۔ ان تمام منظوریوں کے مستند ریکارڈز آڈٹ حکام کے ساتھ تصدیق کے لئے شیئر کئے گئے ہیں۔پی ٹی اے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور شفاف و منصفانہ ٹیلی کام نظام کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اتھارٹی آپریٹرز کے ٹیرف پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے تاکہ ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری کو عملی طور پر یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی غیر منصفانہ کمرشل پریکٹسز کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

مزید خبریں