پی ٹی اے کے غیر قانونی آئی ایم ای آئی اور جعلی موبائل فونز کے خلاف چھاپے

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس گلگت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) گلگت کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے اور جعلی یا پیچ شدہ موبائل ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف چھاپے مارے۔ یہ چھاپہ گلگت کے جٹیال بس سٹینڈ کے سامنے واقع ایک موبائل شاپ پرمارا گیا …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس گلگت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) گلگت کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے اور جعلی یا پیچ شدہ موبائل ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف چھاپے مارے۔

یہ چھاپہ گلگت کے جٹیال بس سٹینڈ کے سامنے واقع ایک موبائل شاپ پرمارا گیا جس میں لیپ ٹاپس اور یو ایس بی ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں جبکہ ایک شخص کو موقع پر گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیےاین سی سی آئی اےکے حوالے کر دیا گیا۔پیر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے غیر قانونی موبائل ڈیوائس کے آئی ایم ای آئی نمبرز میں تبدیلی کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

آئی ایم ای آئی میں تبدیلی اور جعلی موبائل فونز قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہیں نیز یہ عمل سائبر کرائم، مالی فراڈ اور اغواء جیسے جرائم میں بھی معاونت کرتا ہے۔پی ٹی اے پاکستان کے موبائل کمیونیکیشن نظام کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور عوام کو کہا جاتا ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی متعلقہ ادارے کو اطلاع دے تاکہ مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔