اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یوفون فور جی ) نے پاکستان کی نمایاں انجینئرنگ اور سسٹم انٹیگریشن کمپنی، سمارٹ ایم ای پی کے ساتھ ایک انقلابی شراکت داری قائم کی ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت جائیٹکس گلوبل 2025 دبئی میں اعلان کیا کہ وہ ووڈافون کے انٹرنیٹ آف تھنگز …
پی ٹی سی ایل گروپ ووڈا فون کے آئی او ٹی کور پلیٹ فارم سے صنعتی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے کیلئے پُرعزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یوفون فور جی ) نے پاکستان کی نمایاں انجینئرنگ اور سسٹم انٹیگریشن کمپنی، سمارٹ ایم ای پی کے ساتھ ایک انقلابی شراکت داری قائم کی ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت جائیٹکس گلوبل 2025 دبئی میں اعلان کیا کہ وہ ووڈافون کے انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کور پلیٹ فارم کے استعمال سے پاکستان کے آئی او ٹی منظرنامے میں انقلاب برپا کرنے اور ملک کو جدید صنعتی اختراع کے ایک نئے دور میں داخل کرنے کیلئے تیار ہے۔ جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق انٹرنیٹ آف تھنگز کور پلیٹ فارم ایک جدید ترین آئی او ٹی ایپلی کیشن اینیبلمنٹ پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں آئی او ٹی کنکشنز کے انتظام میں ووڈافون کے بین الاقوامی تجربے کو پی ٹی سی ایل کے مقامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سپورٹ کے ساتھ یکجا کرے گا۔ یہ اشتراک پاکستان کے کاروباری اداروں کو ایک محفوظ، سکیل ایبل اور عالمی معیار کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جس کے ذریعے وہ انٹرپرائز اور انڈسٹریل آئی او ٹی سہولیات تیار اور استعمال کر سکیں گے۔
اس شراکت داری کے تحت سمارٹ ایم ای پی، پی ٹی سی ایل کے آئی او ٹی کور پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے LoRaWAN پر مبنی انڈسٹریل آئی او ٹی ڈیزائن اور کمرشلائز کرے گا، جو انرجی مینجمنٹ، سمارٹ یوٹیلیٹیز، واٹر میٹرنگ اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ سہولیات پر مبنی ہوں گے۔گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر پی ٹی سی ایل و یوفون فور جی آصف احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سمارٹ ایم ای پی ندیم ملک نے جائیٹکس گلوبل 2025 دبئی کے دوران شراکت کے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر گروپ چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون فور جی سید عاطف رضا کے علاوہ دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔معاہدے کے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے آصف احمد نے کہا کہ پی ٹی سی ایل گروپ کاروباری اداروں کے لئے انٹرنیٹ آف تھنگز سلوشنز پر بھرپور توجہ دے رہا ہے تاکہ وہ اپنے آپریشنز میں ڈیٹا پر مبنی افادیت، آٹومیشن، اور جدت شامل کر سکیں۔ سمارٹ ایم ای پی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم پاکستان میں انڈسٹریل آئی او ٹی کے شعبے میں نمایاں ترین ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے محرک بننے کے اپنے وژن کے قریب آگئے ہیں
ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ مقامی کاروبار ووڈافون کے عالمی سطح پر آزمودہ آئی او ٹی تجربے اور جدید پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر، سمارٹ ایم ای پی، ندیم ملک نے کہا کہ پی ٹی سی ایل گروپ اور سمارٹ ایم ای پی کا مشترکہ وژن ہے کہ کاروباری ترقی اور پائیداری کے لئے جدید آئی او ٹی سلوشنز کی وسیع پیمانے پر تنصیب کو فروغ دیا جائے، ہمیں خوشی ہے کہ ہم ووڈافون کے محفوظ، سکیل ایبل اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ آئی او ٹی کور پلیٹ فارم کو پی ٹی سی ایل گروپ کے وسیع انٹرپرائز پورٹ فولیو کا حصہ بنا رہے ہیں تاکہ پاکستانی کاروباری اداروں کو ترقی کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع مل سکے۔یہ اقدام پاکستان کے کاروباری منظرنامے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرے گا، جو اس شعبے کی پائیدار ترقی کا باعث بنے گا۔








