پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے حوالے سے کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی 29 نومبر کو ہوگا چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے نعت خواں حصہ لیں گے اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کے حوالے سے کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی 29 نومبر کو ریڈیو پاکستان کے …
پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے حوالے سے کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی 29 نومبر کو ہوگا
مزید خبریں
پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے حوالے سے کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی 29 نومبر کو ہوگا
چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے نعت خواں حصہ لیں گے
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کے حوالے سے کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی 29 نومبر کو ریڈیو پاکستان کے زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا ۔مقابلے میں چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سطح پر ہونے والے نعت خوانی کے علاقائی مقابلے جیتنے والے نعت خوان حصہ لیں گے۔ نعت خوان بچے اور بچیوں کو چارکیٹگریز جن میں پندرہ سال سے کم عمر کے نعت خواں بچے، پندرہ سال سے کم عمر کی نعت خواں بچیاں، پندرہ سے پچیس سال تک کے نعت خوان لڑکے اور پندرہ سے پچیس سال تک کی نعت خواں لڑکیاں حصہ لیں گی۔ رےڈےو پاکستان یہ مقابلہ نعت خوانی اپنے اےف اےم 93، اےف اےم 94 اوراےف اےم 101 نےٹ ورک پر دن دس بجکر دس منٹ سے براہ راست نشر کرے گا۔








