اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیرنامہ کہلانے والے پی ٹی وی خبرنامے میں واضح تبدیلی پر عالمی میڈیا اور عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر خبروں کی ترتیب (رن ڈاو¿ن ) میں وزیراعظم کی خبر 20ویں نمبر پر جاری ہوئی جبکہ اپوزیشن کی خبر …
پی ٹی وی خبرنامے میں واضح تبدیلی پر عالمی میڈیا اور عوام کا خوشگوار حیرت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیرنامہ کہلانے والے پی ٹی وی خبرنامے میں واضح تبدیلی پر عالمی میڈیا اور عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر خبروں کی ترتیب (رن ڈاو¿ن ) میں وزیراعظم کی خبر 20ویں نمبر پر جاری ہوئی جبکہ اپوزیشن کی خبر پہلے نمبروں پر نشر ہوئیں۔بی بی سی نے پی ٹی وی کے اہلکار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ وفاقی حکومت کے سنسرشپ ختم کرنے کے اعلان کے بعد سے خبرنامے میں واضح تبدیلی آئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں اقتدار سنبھالنے کے چند دن بعد ہی وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن سے سیاسی سنسرشپ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔بی بی سی نے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی میں کام کرنے والے عملے سے بات کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا واقعی پی ٹی وی نے حکومت کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کو کوریج دینے اور حکومتی تنقید کو نشر کرنا شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی سینٹر پشاور میں کام کرنے والے ایک پروڈیوسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ جب سے وفاقی حکومت نے سنسرشپ اٹھانے کا اعلان کیا ہے تو خبروں کے رن ڈاون میں واضح تبدیلی آئی ہے۔








