اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پی ٹی ڈی سی نے مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کے پیشِ نظر سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ جاری ایڈوائزری میں سیاحوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایڈوائزری میں پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے قبل موسم اور ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے، دورانِ سفر مکمل احتیاط …
پی ٹی ڈی سی نے مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کے پیشِ نظر سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پی ٹی ڈی سی نے مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کے پیشِ نظر سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ جاری ایڈوائزری میں سیاحوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایڈوائزری میں پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے قبل موسم اور ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے، دورانِ سفر مکمل احتیاط برتنے، گاڑیوں کے فیول ٹینک مکمل رکھنے اور گرم کپڑے ساتھ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے بھی کہا ہے کہ تیز رفتاری سے اجتناب، پہاڑی موڑوں پر گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھنے اور محتاط ڈرائیونگ کی جائے۔ٹریفک پولیس نے برف باری کے دوران کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔








