پی پی 106 سے کامیاب امیدوار ملک عمر فاروق کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ۔ پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے جھنڈے تلے مسلسل آزاد امید وار جمع ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میڈیا سینٹر کے مطابق پی پی 106 سے کامیاب امیدوار ملک عمر فاروق نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے عمران کان کی قیادت اور جماعت کے منشور پر مکمل اعتماد کا …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے جھنڈے تلے مسلسل آزاد امید وار جمع ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میڈیا سینٹر کے مطابق پی پی 106 سے کامیاب امیدوار ملک عمر فاروق نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے عمران کان کی قیادت اور جماعت کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔