پی ڈی ایم اے نے فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی

146
PDMA Punjab
PDMA Punjab

لاہور۔2اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی، رپورٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاوں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری قصور اٹک حافظ آباد لاہور اور ملتان میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے باعث 6 شہری جاںبحق ، 8 گھر متاثر اور 19 شہری زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں 3 بچے ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں،

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی،6 اگست تک صوبے بھر میں مون سون بارشیں ہوں گی۔پنجاب کے دریاوں ندی نالوں اور بیراجز میں پانی کے بہا ومیں اضافہ ہو رہا ہے،دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 61 فیصد، تربیلا میں 80 فیصد ہے،ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 39 فیصد تک ہے،ولنرایبل اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں،رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں،

لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہے،مسلسل مون سون بارشوں سے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے،صوبائی کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 7؍24 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں،انتظامیہ ندی نالوں اور دریاوں کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائے،خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریزکریں،بچوں کا خاص خیال رکھیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی سے دور رہیں،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔