نجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 17 سے 20 مارچ کے دوران بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل سے لاہور ،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ ،حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہا ئو الدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اورچنیوٹ میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

مزید خبریں
لاہور۔16مارچ (اے پی پی):پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 17 سے 20 مارچ کے دوران بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل سے لاہور ،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ ،حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہا ئو الدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اورچنیوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق 18 اور 19 مارچ کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں،جبکہ اس دوران سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔








