ملتان۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہاہے جسے واپسی کاراستہ نہیں ملنا۔ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ”نو این آر او “۔لٹیروں کولوٹی ہوئی دولت کاحساب دینا ہوگا۔اپوزیشن غیر ملکی اشاروں پر ناچ رہی ہے۔ اور اسے ملک میں افرا تفری پھیلانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔ جسے وہ بخوبی سرانجام دے رہی ہے لیکن اپوزیشن …
پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہاہے، واپسی کاراستہ نہیں ملے گا، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی

مزید خبریں
ملتان۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہاہے جسے واپسی کاراستہ نہیں ملنا۔ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ”نو این آر او “۔لٹیروں کولوٹی ہوئی دولت کاحساب دینا ہوگا۔اپوزیشن غیر ملکی اشاروں پر ناچ رہی ہے۔ اور اسے ملک میں افرا تفری پھیلانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔ جسے وہ بخوبی سرانجام دے رہی ہے لیکن اپوزیشن کو ناکامیوں کے سواکچھ نہیں ملنا۔ میں نے پہلے دن کہا تھا پی ڈی ایم اے استعفوں سمیت بہت سے معاملات میں اختلاف پایا جاتا ہے اور وہی سامنے آرہاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران تقریبا ت سے خطاب ‘ وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بھارت میں انسانی حقوق کیخلاف ورزی اور نہتے کشمیریوں پر ظلم پر بھارت کا گھنائونا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے۔ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں عالمی قوانین‘ عالمی انسانی حقوق ‘ عالمی قراردادوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہاہے۔ جو کہ دنیا کا ضمیر جگانے کیلئے کافی ہے۔ اب بھارت، کی پالیسیوں اور ہندوتوا سوچ کے خلاف آوازیں بھارت کے اندر سے آٹھ رہی ہیں۔ہم دنیا کو بھارت کے مزموم مقاصد سے آگاہ کرتے آ رہے ہیں۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کشمیر کی آواز ایک خطے کی نہیں بلکہ عالمی آوازبن چکی ہے۔ بھارت جس عالمی فورم پر جائےگا وہاں اسے نہتے کشمیریوں کی آواز گونجتی دکھائی دیگی۔ عالمی برادری بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری کویقینی بنائے اور بھارت کی غیر قانونی بر بریت کو رکوانے اور کشمیریوں کو جبر و اسبتداد سے نجات دلانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ انہوں نے کہا معیشت کے استحکام اور بڑھوتری کیلئے ہمارے دعویٰ سچ ثابت ہو رہے ہیں ۔ اے ڈی بی کی کی حالیہ رپورٹ ہمارے اقدامات کی توثیق ہے ۔انہوں نے کہا ایک ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے کلو کمی ہوئی، جو کہ خوش آئند بات ہے۔ ہم مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ جس کیلئے ہمیں ایک بہت بڑے مافیا سے مقابلہ کرنا پڑ رہاہے۔ اور انشا ءاللہ ہم جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔انہوں نے کہا کرونا کی دوسری لہر کی شدت میں تیزی آگئی ہے عوام ایس او پیز پر عمل کریں۔ ان اجتماعات و سرگرمیوں سے پرہیز کریں جو کرونا کے پھیلائومیں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ حکومت کی خواہش ہے کرونا کے دوران قیمتی انسانی جانوںکوبھی بچایاجائے اور ملکی ترقی کاپہیہ بھی چلتا ہے۔ ہماری حکومت کے اقدامات کی بدولت کرونا کی دوسری لہر کے دوران انشاءاللہ ملکی معیشت متاثر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا عوام سے تعلق ہے اور عوام سے قلبی لگا ئو ہے۔ حلقے کی عوام کی مہربانی ہے کہ انہوں نے عزت دیکر اسمبلی پہنچایا۔ عوام کے مسائل ادراک ہے جن کے حل کیلئے فنڈز ودیگر اقدامات کر رہا ہوں۔وزارت خارجہ کی مصروفیت کے با وجو د جو بھی وقت ملتا ہے وہ حلقہ کی عوام کے ساتھ گزاراتا ہوں۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا ۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا مختلف تقریبات میں شرکت کی ۔ اس دوران انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ انہوں نے متعدد یونین کونسلز میں حالیہ فوتگیوں پر مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وہ سابق ٹائون ناظم میاں جمیل کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے میاں جمیل اور ان کے اہل خانہ کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔ وزیر خارجہ نے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور عوام کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔








