پی ڈی ایم کے فلاپ جلسوں کے بعد ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے فلاپ جلسوں کے بعد ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، گیارہ جماعتیں مل کر بھی مینار پاکستان گرائونڈ نہیں بھر سکیں، وزیراعظم عمران خان نے اکیلے مینار پاکستان بھرنے کی ہیٹرک کر رکھی ہے، حکومت قومی ایشوز پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے فلاپ جلسوں کے بعد ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، گیارہ جماعتیں مل کر بھی مینار پاکستان گرائونڈ نہیں بھر سکیں، وزیراعظم عمران خان نے اکیلے مینار پاکستان بھرنے کی ہیٹرک کر رکھی ہے، حکومت قومی ایشوز پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے لیکن احتساب اور این آر او کے معاملے پر بات نہیں ہو سکتی۔ اتوار کو لاہور میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد پی ٹی وی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے یکے بعد دیگرے فلاپ جلسے ہوئے، پی ڈی ایم اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، ان کے جلسوں میں جتنے لوگ آتے ہیں اتنے لوگ تو ہمارے صرف اسٹیج پر ہوتے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف لوٹی ہوئی غیرقانونی دولت کو تحفظ دینے اور بدعنوانی مقدمات سے نجات حاصل کرنے کیلئے لوگوں کی جانوں اور ملکی معیشت کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان ان کے ساتھ ڈیل کر لیں، 1999ءسے پہلے کے کیسز معاف کر دیئے جائیں، انہیں منی لانڈرنگ کی اجازت دے دی جائے، اپوزیشن اپنے ڈرافٹ کو منظور کرانے کیلئے ضد کر رہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کا دو ٹوک موقف ہے کہ حکومت تو چھوٹی سی چیز ہے، اگر میری جان بھی چلی جائے تب بھی وہ بدعنوان عناصر کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت ہر اہم ایشو پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے لیکن یہ لوگ چاہتے ہیں کہ پہلے ان کے بدعنوانی کیسز معاف کئے جائیں اور انہیں این آر او دیا جائے، وزیراعظم عمران خان کسی صورت میں انہیں این آر او نہیں دیں گے، آج اگر وزیراعظم عمران خان ان کے ساتھ ڈیل کر لیں تو پی ڈی ایم فوری طور پر حکومت مخالف تحریک ختم کر دے گی۔