چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات، قانون سازی ودیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین منگل کو ملاقات ہوئی جس میں قانون سازی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹس کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین منگل کو ملاقات ہوئی جس میں قانون سازی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹس کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر ماسک، سماجی دوری وغیرہ کے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے پارلیمنٹ کے ارکان اور ملازمین کو ہدایت کی کہ سماجی دوری، ماسک اور ہاتھ دھونے پر سختی سے عمل کریں۔ ملاقات میں آئی پی یو کی صدارت کے لئے انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں