اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) چئیرمین نادرا نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے لئے پا نچ کروڑروپے کا چیک ادارے کے ملازمین کی جانب سے پیش کیا۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے جمعہ کو چئیرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے ملاقات کی ہے۔چئیرمین نادرا نے وزیرِ اعظم عمران خان کوکورونا ریلیف فنڈ کے لئے پا نچ کروڑروپے کا چیک ادارے کے ملازمین کی جانب سے پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے نادرا ملازمین کے جذبے کو سراہا۔