چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے بحرین کے سفیر کی ملاقات

194

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی تارکین وطن نے بحرین کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرین کی دوستی پر فخر ہے، پاکستان بحرین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ بحرین کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن بحرین کی طاقت ہیں، پاکستانی تارکین وطن کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو مفت کورونا وائرس ویکسین لگارہے ہیں تاکہ انہیں وباء سے محفوظ رکھ سکیں۔