اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اراکین کمیٹی، کنوینر حریت رہنما سید فیض نقشبندی و کل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین کے ہمراہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو یادداشت پیش کی،یاداشت میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائےانسانی حقوق کو بابائے حریت کشمیر سید علی گیلانی کے زیر حراست قتل کی فوری تحقیقات کے مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پرمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ میرے ساتھ سینیٹر سرفراز بگٹی اور حریت رہنما یاداشت پیش کرنے گئے۔ اقوام متحدہ مبصرین کو سید علی گیلانی کے حوالے سے یاداشت پیش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کررہا ہے،
حریت رہنماوں کو جیلوں بند کیا ہوا ہے،نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال کر اہل خانہ کا جینا مشکل کردیتے ہیں،سید علی گیلانی کی میت چھین کر انسانیت کی توہین کی گئی،بھارت مظالم پر دنیا کو آگاہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے بھی خطوط لکھے ہیں،پوری قوم کشمیر کے حوالے سے متفق ہے،ہم نے کمیٹی میں قرار داد منظور کی جو یہاں اقوام متحدہ مبصرین کو دی۔
اس موقع پر سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہندوستان نے ظلم کا بازار گرم کرررکھا ہے۔سرفراز بگٹی نےکہا کہ پوری پاکستانی پارلیمنٹ کشمیر ظلم پر ایک آواز ہے،
کورونا وائرس کی وبا میں دنیا نے اپنے لوگوں کو پروٹیکٹ کیا بھارت جان نے بوجھ کر جیلوں میں کورونا وائرس پھیلایا،حریت رہنماؤں اورکشمیری نوجوانوں کو کورونا میں جیلوں بند رکھا،اقوام عالم بھارتی بربریت کا نوٹس لیں،کشمیر پر پوری قوم پارلیمنٹ نمائندے ایک پیج پر ہیں۔