چائلد لیبر کی وجوہات کا تعین اور تدارک کرنا ہوگا،نگران وزیراعلیٰ دوست محمد

APP44-10 PESHAWAR: July 10 - Caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Dost Muhammad Khan addressing a seminar on World Day Against Child Labour organized by Employers Federation of Pakistan in collaboration with ILO, EU, KP Department of Labour & HR. APP photo by Shaheryar Anjum

پشاور۔10 جولائی (اے پی پی)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے چائلڈ لیبر کو غریب اور کمزور ممالک کا انتہائی سنجیدہ مسئلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چائلد لیبر کی وجوہات کا تعین اور تدارک کرنا ہوگا۔شرح خواندگی میں تشویشناک حد تک کمی اورکمزور معیشت چائلڈ لیبر کے بنیادی محرکات ہیں، غربت اور جہالت ایسی سماجی برائیاں ہیں جو آگے کئی سماجی برائیوں کو جنم دیتی ہیں ، غربت کے مارے والدین چاہتے یا نا چاہتے ہوئے بھی اپنے بچوں کو روٹی پیدا کرنے پر لگا دیتے ہیں جوہمارے لئے لمحہءفکریہ ہے۔ترقیافتہ اور خوشحال معاشرے کے قیام کےلئے ہمیں بچوں سے مزدوری لینے کے رحجان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔ اسلام رحم مادر میں موجود جنین کے وراثتی حقوق تک کی ضمانت دیتا ہے اور ہر بچے کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے آئین پاکستان بھی بچوں کے حقوق کا ضامن ہے جس کا تقاضا ہے کہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف ہر ممکن اقدام کیا جائے ، بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے ان تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ، نگران صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کےلئے پر عزم ہے طاقتور ممالک کو بھی چاہئے کہ وہ غریب ممالک پر سرمایہ لگانے کےلئے آگے آئیں تاکہ دنیا سے غربت جیسے سنگین مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ وہ پشاور میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے