24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں یوم...

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا۔ 13 اگست (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)ا سٹیشن انچارج مخدوم شاہ لطیف ، روٹری کلب کے چیئرمین مختار مرزا، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) عمر دراز جھاوری، ایس او ایس ویلج کی ڈائریکٹر میڈم کشور اور سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کی چیئرپرسن ڈاکٹر بینش اعجاز اور ایس او ایس ویلج بچے بھی موجود تھے۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی عابد نقوی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور 200 سے زائد بچوں کو پناہ اور دیکھ بھال فراہم کرنے میں بیورو کی کوششوں پر روشنی ڈالی، جن میں سے 40 کیسز کامیابی کے ساتھ اپنے والدین کے ساتھ مل گئے۔ اس موقع پرڈائریکٹر علی عابد نقوی نے سرکاری محکموں کے مثبت کام کو اجاگر کرنے میں ’’اے پی پی‘‘کے کردار کو سراہا۔ تقرب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ لطیف نے بچوں کے ساتھ یوم آزادی منانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کا اثاثہ اور مستقبل ہیں،عمر دراز جھاوری نے بچوں کو ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے گفٹ پیش کیے۔ تقریب کا اختتام پر کیک کاٹا گیا۔ اس تقریب نے حب الوطنی اور قومی فخر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کمزور بچوں کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے بیورو کے عزم کو بھی ظاہر کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں