31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںچائلڈ پروٹیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس

چائلڈ پروٹیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس

- Advertisement -

استور۔15 مئی (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی چیئرپرسن و صوبائی وزیر برائے سوشل سیکٹر دلشاد بانو نے کی۔اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے اراکین، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز سکریٹری سوشل ویلفیئر و ہیومن رائٹس ظفر وقار تاج کی جانب سے کیا گیا

جنہوں نے گلگت بلتستان میں بچوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات، درپیش چیلنجز، اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن کمیشن و صوبائی وزیر سوشل سیکٹر دلشاد بانو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا تحفظ معاشرے کا ہر فرد اور ادارے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ بچوں کی حفاظت میں ہم سب کا کردار ہے، چاہے وہ حکومت ہو

- Advertisement -

نجی ادارے ہوں یا پھر سول سوسائٹی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل سیکٹر دلشاد بانو نے بھیک مانگنے اور کم عمری میں مشقت کرنے والے بچوں کے مسائل کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597399

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں