بیجنگ۔2ستمبر (اے پی پی):چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے لیے 59 ممالک اور 24 بین الاقوامی تنظیموں نے آف لائن نمائشی سرگرمیوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور 2400 سے زیادہ کاروباری ادار ے آف لائن شرکت کر رہے ہیں ۔
جس میں دنیا کے ٹاپ 500 معروف صنعتی اور کاروباری ادارے شامل ہیں جبکہ خدمات کی تجارت میں سرفہرست 30 ممالک میں 28 کا احاطہ کیا گیا ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق نمائش کنندگان نے کہا ہے کہ سروس ٹریڈ کے میدان میں قومی سطح کی جامع بین الاقوامی نمائش کے طور پر ، ٹریڈ سروسز میلہ نہ صرف سروس ٹریڈ کے میدان میں چین کی جدت طرازی کی کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ کاروباری اداروں کے مابین مساوی تعاون کے لئے ایک اہم پل بھی بن رہا ہے۔