بیجنگ۔2ستمبر (اے پی پی):سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے ملک میں ہوائی جہاز کے انجنوں کے کارخانے لیمنگ انجن پلانٹ کے "لی جی چھیانگ ورک شاپ " کے ملازمین کے نام اپنے جوابی خط میں ہوائی جہاز کے انجنوں کی ترقی کے لئے پرجوش توقعات ظاہر کیں۔ چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن …
چینی صدر ملک میں شعبہ ہوا بازی میں انجنوں کی ترقی کے لئے پر امید،چین کی ایئر کرافٹ انجن انڈسٹری نے بڑی ترقی کی ہے، شی جن پنگ

مزید خبریں
بیجنگ۔2ستمبر (اے پی پی):سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے ملک میں ہوائی جہاز کے انجنوں کے کارخانے لیمنگ انجن پلانٹ کے "لی جی چھیانگ ورک شاپ ” کے ملازمین کے نام اپنے جوابی خط میں ہوائی جہاز کے انجنوں کی ترقی کے لئے پرجوش توقعات ظاہر کیں۔
چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پنگ نے اپنے جواب میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کی ایئر کرافٹ انجن انڈسٹری نے بڑی ترقی کی ہے اور ابتدائی طور پر آزاد انہ جدت طرازی اور ترقی کا ایک نیا راستہ تلاش کیا گیا ہے اوراس شعبہ سے تعلق رکھنے والے عملے نے اس مقصد کی تکمیل کے لیے بہت محنت کی ہے۔
شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہوائی جہاز کے انجن قومی سائنسی اور تکنیکی طاقت اور جدت طرازی کی صلاحیتوں کا ایک اہم مظہر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہوائی جہاز کے انجنوں کی آزادانہ تحقیق اور ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے گا تاکہ چین کی ہوا بازی کی صنعت اعلیٰ سطح کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری اور بہتری میں فعال طور پر حصہ ڈال سکے۔








