اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 2.41 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اگست 2018ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 49.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں اگست 2017ءکے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 50.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ …
چائے کی درآمدات میں اگست کے دوران 2.41 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 2.41 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اگست 2018ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 49.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں اگست 2017ءکے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 50.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اگست 2017ءکے مقابلہ میں اگست 2018ءکے دوران چائے کی درآمدات میں 1.2 ملین ڈالر یعنی 2.41 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








