چائے کی درآمد میں رواں مالی سال کے دوران 9 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 492.98 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 452.11 ملین ڈالر …

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 492.98 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 452.11 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 9.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔