پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش میں ملوث 12 ملزمان سمیت 4 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان چار سدہ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی شب قدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ذوالفقار علی خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی …
چارسدہ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش میں ملوث 12 ملزمان سمیت 4 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ترجمان چار سدہ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی شب قدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ذوالفقار علی خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کیا۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 7 پستول، ایک کلاشنکوف اور 259 عدد کارتوس برآمد کیے گئے۔ مزید کارروائی کے دوران 4 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔








