چارسدہ: شبقدر اور ترناب پولیس کی کارروائیاں، خاتون کے قتل میں ملوث دو ملزمان دو گھنٹوں کے اندر گرفتار، اسلحہ برآمد
چارسدہ: شبقدر اور ترناب پولیس کی کارروائیاں، خاتون کے قتل میں ملوث دو ملزمان دو گھنٹوں کے اندر گرفتار، اسلحہ برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):پشاور کے تھانہ شبقدر اور ترناب پولیس نے بدھ کے روز کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر نوشیروان خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان بلال ولد عزیر اللہ اور عزت اللہ ولد تاج گل ساکنان یوسف خان قلعہ کو وقوعہ کے بعد دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی۔دوسری جانب ڈی ایس پی سٹی نگاہ حسین کی قیادت میں ایس ایچ او ترناب رضوان خان نے سنیچنگ کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے فروختگی رقم 39 ہزار روپے برآمد کر لی۔
ادھر ایس ایچ او سٹی خان زیب خان کی قیادت میں انچارج چوکی اتمانزئی اسلام گل خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پستول بمعہ کارتوس برآمد کر لیا۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔








