چارسدہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

111
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

پشاور۔ 02 نومبر (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

چارسدہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کے احکامات پر ڈی ایس پی تنگی زرداد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ عمرزئی بسم اللہ جان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار کئے جبکہ منشیات اور اسلحہ نمائش کے مرتکب 5 ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول اور مجموعی طور پر 1838 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ نستہ مظفر خان نے اسلحہ نمائش کے جرم میں ملوث ملزم کے قبضہ سے پستول برآمد کرکے ملزم کو بند حوالات کیا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ نستہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔