پشاور۔ 21 مارچ (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے ایک کارروائی کے دورا ن موٹر سائیکل میں بنائے گئے خفیہ خانہ سے 2 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او شبقدر فضل دیان خان نے نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کے سیٹ کے نیچے بنائے گئے خفیہ خانے سے 2کلو چرس برآمد کر کے ملزم نسیم گل سکنہ شیخ محمدی پشاور کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔