چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ لاہور سیکشن کا 15واں جنرل باڈی اجلاس

121
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

لاہور۔19فروری (اے پی پی):چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ (CILT) لاہور سیکشن کا 15واں جنرل باڈی اجلاس ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت (CILT) کے ممبر ریلویز اینڈ لائف ٹائم ایڈوائزر بشیر احمد چوہدری نے کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں 2025-26 کے لیے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بلا مقابلہ جیتنے پر ان کو مبارکباد دی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز حماد حسن مرزا، چیف انجینئر اوپن لائن فرید احمد،جوائنٹ ڈائریکٹر والٹن حمدان نذیر سمیت ریلوے کے سینئر افسران اور چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ کے ممبران نے شرکت کی۔