چار رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے لاہور سے براستہ دبئی بحرین روانہ ہوگئی

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):چار رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے لاہور سے براستہ دبئی بحرین روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم تین بوائز اور ایک گرلز کھلاڑی پر مشتمل ہے جن میں غلام مرتضیٰ، محمدبہرام خان، اقراء ریاض اور محمد حسین فیض شامل ہیں۔ ان کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض سیمی رضوی انجام دیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کوچ سیمی …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):چار رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے لاہور سے براستہ دبئی بحرین روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم تین بوائز اور ایک گرلز کھلاڑی پر مشتمل ہے جن میں غلام مرتضیٰ، محمدبہرام خان، اقراء ریاض اور محمد حسین فیض شامل ہیں۔ ان کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض سیمی رضوی انجام دیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کوچ سیمی رضوی نے کہا کہ قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ کھلاڑی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ سائوتھ ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین و صدر ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی اور پ

اکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات اور تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ تیسری ایشین یوتھ گیمز 22 سے 31 اکتوبر تک بحرین میں کھیلی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں