چاغی۔ 13 جنوری (اے پی پی):چاغی لیویز فورس نے بڑی مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی۔
ڈپٹی کمشنر چاغی طفیل بلوچ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ان کی مالیت کڑروں روپے بتائی جاتی ہے ۔چاغی لیویز فورس نے کل رات نوکنڈی کے قریب پاک -افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک پک اپ گاڑی کو قبضے میں لے لیا جس میں بڑی مقدار میں منشیات،برآمد کرلی ۔
اعلیٰ کوالٹی کے 20 کلو گرام کرسٹل اور 10 کلو گرام افیون برآمد ہوئی، تاہم سمگلرز گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے