اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):چاولوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر13.21 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2021 میں 385,978 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات سے ملک کو222.509 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا۔ یہ شرح گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 13.21 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں 375,482 میٹرک ٹن چاول کی برآمدسے ملک کو 196.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اس عرصہ میں 87,413 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمد سے ملک کو84.035 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ سال مارچ میں 78,757 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات سے ملک کو70.042 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاول کی برآمدات میں مارچ کے دوران 9.47 فیصداضافہ ہواہے۔ مارچ 2021 میں باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاولوں کی برآمدات سے ملک کو138.474 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔
گزشتہ سال مارچ میں اسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاول کی برآمدات سے ملک کو126.49 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 2.11 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ اس مدت میں 2,885,388 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.560 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3,141,961 میٹرک ٹن چاول کی برآمدسے 1.595 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔